اشیائے خورد و نوش اور دیگر سامان لیکر بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

image

اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لے کر 225 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بھجوائی گئیں ، گزشتہ روز بھی 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانہ ہو گیا تھا۔

لوئر کرم میں آپریشن ، درجنوں افراد گرفتار ، امدادی قافلے کا لوٹا گیا سامان برآمد

دوسری جانب کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 272 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں امن معاہدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.