عمران خان کے کان میں تکلیف ہے نہ کوئی اور بیماری ، علیمہ خان

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے اور نہ انہیں کوئی اور بیماری ہے۔

اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اب افواہ چل رہی ہے کہ عمران خان  کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرا رہے۔

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

علیمہ خان نے مزید کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہو سکتا ہے، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.