12ماہ میں معاشی معجزے ہوئے اورمہنگائی کم ہوئی، مریم اورنگزیب

image

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے ہوئے اور مہنگائی میں کمی ہوئی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے 365 دن کا ہر روز عوامی ریلیف کی خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔ اور وزیر اعظم کی قیادت میں ایک سال میں پاکستان نے شاندار سفر طے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے ہوئے اور مہنگائی کم ہوئی۔ جبکہ ن لیگی حکومت میں ہر دن ملک کو خوشحال مستقبل کے قریب لاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم ، وزیراعلیٰ نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگی حکومت واحد جمہوری قوت ہے۔ اور ن لیگ ہی پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.