معروف اداکارہ سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

image

بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ کو رنگے ہاتھوں 14 کلو گرام سے زائد سونے کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے کناڈا اداکارہ رانیا راؤ کو بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرگرفتار کیا ہے اور اداکارہ کے پاس سے 14.8 کلو گرام سونا بھی ضبط کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی کا دورہ کیا تھا اور دبئی کے مسلسل دوروں کی وجہ سے وہ ڈی آر آئی حکام کی نگرانی میں تھیں۔

2 روز قبل اداکارہ دبئی سے بنگلورو ائیر پورٹ پہنچی تھیں جس دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں، تلاشی کے دوران پتا چلا کہ اداکارہ نے مبینہ طور پرجیکٹ میں بھاری مقدار میں سونا چھپا کر اسے پہن رکھا تھا اور کپڑوں میں سونے کی سلاخیں چھپا کر سونا اسمگل کر رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے پاس سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ رانیا راؤ نے ائیر پورٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کی بیٹی ہونے کا بھی دعویٰ کیا جس کے بعد ان کے دعوے کی جانچ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب گرفتاری کے بعداداکارہ سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں جلد ہی بنگلورو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رانیا راؤ فلم 'مانکیا' میں کناڈا سپر اسٹار سدیپ کے مدمقابل کردار نبھانے کیلئےمشہور ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.