’دوستی کا رشتہ برقرار‘، کیا تمنّا بھاٹیہ اور وجے ورما کا بریک اپ ہو گیا ہے؟

image
بالی وڈ میں رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں۔ فلمی ستاروں کے مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کی آنے والی فلموں کی جتنی خبر رکھتے ہیں اتنی ہی دلچسپی انہیں سلیبریٹیز کی ذاتی زندگی میں بھی ہوتی ہے۔

کس کے دل کے تار کب کس کے ساتھ جُڑے تو کس کپل نے اپنی راہیں جُدا کر لیں۔ ریلیشن شپ، بریک اپ اور پیچ اپ کی یہ کہانیاں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

فلم نگری میں اس بار تمنّا بھاٹیہ اور وجے ورما کی پریمی جوڑی کے بریک اپ کی افواہیں گرم ہیں۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے سے اپنے تعلقات کی وجہ سے لائم لائٹ میں رہنے والی اس جوڑی کا مبینہ طور پر بریک اپ ہو چکا ہے۔

اگرچہ دونوں نے ابھی تک اپنے بریک اپ کا کوئی اعلان نہیں کیا تاہم رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہیں جدا کرنے کے بعد بھی دونوں کے درمیان دوستی اور احترام کا رشتہ برقرار ہے۔

ان کے قریبی ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما ایک ہفتہ قبل الگ ہو گئے تھے لیکن وہ ایک دوسرے کے اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘

حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ ہے تو ان کا جواب کچھ یوں تھا:

’میں اس وقت زندگی میں بہت خوش ہوں۔ شادی بھی ہو سکتی ہے، کیوں نہیں؟ میرے لیے شادی اور کیریئر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں شادی کے بعد بھی اداکاری کرتی رہوں گی۔‘

وجے ورما اور تمنا بھاتیہ کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے اُس وقت جنم لیا جب وہ پہلی بار 2023 میں نیو ایئر پارٹی میں ایک ساتھ دیکھے گئے۔

ان قیاس آرائیوں نے اُس وقت زور پکڑ لیا جب دونوں مختلف مواقع پر ایک ساتھ دکھائی دیے۔ اور پھر انہوں نے لسٹ سٹوریز 2 کی پروموشن کے دوران اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

وجے ورما نے گزشتہ سال کئی انٹرویوز میں تمنا بھاٹیہ کے لیے اپنے جذبات کا اعتراف کیا۔

جب سے دونوں نے اپنے ریلیشن شپ کا اعتراف کیا ہے، اس جوڑے کو تقریبات، سکریننگ، ڈیٹ نائٹ اور فنکشنز میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

نیٹ فلیکس کی سیریز ’لسٹ سٹوریز 2‘ کی شوٹنگ کے دوران تمنّا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان قربتیں بڑھی تھیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.