اداکاروں کی جانب سے اپنے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا آج کل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے، آئے دن کوئی نہ کوئی فنکار اپنی پرانی تصویر شیئر کر رہا ہوتا ہے جسے دیکھ مداح کافی خوش و حیران ہوتے ہیں۔
اسی طرح حال ہی میں پاکستان کے مشہور اداکار ثمر جعفری نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی اور دلکش تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔
ان کی حالیہ پوسٹ میں مختلف خوبصورت تصاویر شامل ہیں، جن میں ایک بچپن کی یادگار تصویر بھی ہے۔ ایک تصویر میں وہ دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحے گزار رہے ہیں، جبکہ دوسری میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مائی ری ڈرامہ سیریل سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ثمر جعفری اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں، اور ان کی یہ تصاویر ہمیشہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔