ابھیشیک بڑی مشکل میں پھنس گئے، امیتابھ بچن بیٹے کیلئے میدان میں آگئے

image

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن بیٹے ابھیشیک بچن پر اقربا پروری کے حوالے سے کی جانے والی تنقید پر بول پڑے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ایکس ( ٹوئٹر ) اکاؤنٹ پر ابھیشیک کے حق میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ ’ابھیشیک متاثر کن فلمو گرافی کے باوجود غیر منصفانہ طور پر اقربا پروری کے حوالے سے ہونے والی تنقید کا شکار ہوئےلیکن ان کی فلموگرافی میں کامیاب فلموں کی تعداد زیادہ ہیں ‘۔

ٹوئٹ پر امیتابھ بچن بھی اپنے خیالات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور بگ بی نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں بھی ایسا ہی محسوس کرتا ہوں اور صرف اس لیے نہیں کہ میں ان کا باپ ہوں‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طلاق کی افواہیں، ابھیشیک کی سالگرہ پر ایشوریا نے کیا اہم پیغام دیا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے بھی امیتابھ بچن بیٹے ابھیشیک کو شاندار قرار دے چکے ہیں۔

ابھیشیک بچن نے بالی وڈ انڈسٹری میں 2000 میں کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’ ریفیوجی ‘سے ڈیبیو کیا تھا، ابھیشیک کے فلمی کیرئیر میں ’دھوم، یووا، کبھی الوداع نہ کہناجیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک کو 2010 کے بعد اپنے فلمی کیرئیر میں ایک جھٹکا لگا، جس دوران ان کی فلم راون، ڈو اینڈ ڈائی، گیم، پلیئرز وغیرہ باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts