بھارتی اداکار کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے

image

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے۔

اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔

آخری فلم میں 275کروڑ لینے والے بھارتی سپر اسٹار نے فلم انڈسٹری کو مکمل خیربادکہہ دیا۔ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی اور دعائیں بھی مانگی گئیں، تھلاپتی وجے نے مسلمانوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار باجماعت ادا کی گئی نماز مغرب میں بھی شامل ہوئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وجے کی تقریب میں ٹوپی پہن کر شرکت کی تصاویر اور نماز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خیال رہےکہ تھلاپتی وجےکا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک فلم کیلئے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts