شادی کرلی لیکن میں نے شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑا، نیلم منیر

image

معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنا پہنوا مکمل طور پرتبدیل کرکے سب کی توجہ حاصل کرتے ہوئے خود کوتنقید کامرکز بھی بنوا دیا۔

نیلم منیز نے شادی کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایسی پوسٹس شیئر کیں جو انکے مذہب کی جانب بڑھتے رجحان کو بیان کر رہی ہیں۔

بچپن میں سالگرہ منانے کیلئے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے، پرینیتی چوپڑا

ساتھ ساتھ یہ خبر بھی گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ شادی کے بعد شوبزکی دنیا کو خیرباد کہہ چکی ہیں جس پراب انہوں  نے اپنا موقف جاری کردیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حوالے سے بے شمارافواہیں زیرِ گردش ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ میں خود انکی تصحیح کردوں تاکہ جتنی بھی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے وہ ختم ہوجائے۔

انہوں نے لکھا کہ جی ہاں میں نے شادی کرلی ہے، لیکن میں نے شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑا ہے، اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور کوئی اپنے شوق کو کیسے چھوڑ سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.