ماورا کن بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے ایک حالیہ انٹرویو میں ماورا نے خواہش ظاہر کی کہ وہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

ماورا حسین نے اپنی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ کامیاب ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت جتنا لکھا ہوتا ہے اتنا ہی ملتا ہے۔

سلمان خان سے معتلق سوال پر ماورا حسین نے سلمان خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کی کئی فلمیں دیکھ چکی ہیں، خاص طور پر ’ہم دل دے چکے صنم‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔

ماورا حسین نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں اور انہیں موقع ملے تو وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم ’راک اسٹار‘ کی طرز پر کسی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماورا نے 2016 میں فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد ان کی فلم کے سیکوئل میں بھی مداح انہیں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.