سیٹ پر کس ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا؟ صاحبہ نے بتادیا

image

پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ماضی میں اپنی فلم کے معاون اداکار کو تھپڑ مارنے کی روداد سنادی۔

ایک شو میں انٹرویو کے دوران صاحبہ نے بتایا کہ ماضی میں فلم کی عکسبندی کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا جس سے وہ زمین پر جاگرا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے اور وہ خود ہیروئن تھیں، ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا، وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا۔

صاحبہ نے کہا کہ جس اداکار کو تھپڑ مارا تھا اس کا نام مجھے یاد نہیں ہے کیونکہ اس نے بعد میں شوبز انڈسٹری میں کام جاری نہیں رکھا، نا ہی وہ مشہور ہوا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو ممکنہ طور پر فیصل قریشی کے پاس موجود ہے۔

اداکارہ کے مطابق فیصل قریشی نے اس کی ویڈیو بنائی تھی، اس وقت چھوٹے کیمرے ہوا کرتے تھے جس سے فیصل نے ویڈیو بنائی، آج بھی جب فیصل قریشی سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس تھپڑ کو یاد کرتے ہیں۔

البتہ اداکارہ نے فلم کا نام بھی پروگرام میں نہیں بتایا، جب کہ صاحبہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.