تم سے کبھی شادی نہیں کرتا۔۔ حبا بخاری کے باوجود کون سی اداکارہ آریز احمد کے پیچھے پڑی رہیں؟

image

"ایک اداکارہ شادی کے بعد بھی میرے پیچھے پڑی رہی، حالانکہ میں نے واضح کر دیا تھا کہ میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔ اگر میری حبا سے شادی نہ بھی ہوتی، تب بھی میں اس اداکارہ سے شادی نہ کرتا۔"

پاکستانی شوبز کے مقبول جوڑے حبا بخاری اور آریز احمد نے حال ہی میں ایک رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی، سوشل میڈیا پر تنقید، اور ایک دلچسپ انکشاف پر کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران آریز احمد نے حبا بخاری پر حمل کے دوران تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا، "اگر حاملہ خواتین گھر سے باہر نہ نکلیں تو کیا کریں؟ کیا وہ اپنا پیٹ گھر پر رکھ کر آئیں؟" حبا بخاری نے بھی معاشرتی سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "کیا حاملہ ہونا بیماری ہے؟ کیا یہ کوئی معیوب بات ہے کہ کام کرتے رہنا غلط سمجھا جائے؟"

شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران حبا بخاری نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ کیا کبھی کسی اداکارہ نے ان سے تعلقات بنانے کی کوشش کی؟ اس پر آریز احمد نے ایسا انکشاف کر دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اداکارہ نے نہ صرف تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی بلکہ ان کی شادی طے ہوجانے کے باوجود بھی پیچھے پڑی رہیں اور دباؤ ڈالتی رہیں۔

آریز احمد نے اداکارہ کا نام ظاہر کیے بغیر مزید کہا کہ "میں اس اداکارہ سے کبھی بھی شادی نہیں کرتا، چاہے میری اور حبا کی شادی ہوتی یا نہ ہوتی۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.