پاکستانی کے ایک پوڈ کاسٹر نے صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرویو کا بڑا معاوضہ مانگے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حال ہی میں اس پوڈ کاسٹر نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے اور انٹرویو کے لیے دعوت دی تھی۔
پوڈ کاسٹر کے مطابق ہانیہ عامر نے انٹرویو کے معاوضے کے لیے 2 ملین یعنی 20 لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے دوران انٹرویو دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک کم از کم 400 سے 500 پوڈکاسٹ ریکارڈ کیے ہیں جن کے لیے میں نے آج تک کسی فنکار کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا۔
پوڈ کاسٹر نے مزید کہا کہ میں نے ہانیہ عامر کے مطالبے پر سوچا کہ جب میں نے آج تک کسی فنکار کو معاوضہ نہیں دیا تو ہانیہ کو کیوں دوں؟ ہماری انڈسٹری میں سب فنکار برابر ہیں اور وہ بھی ہمارے اسٹار ہیں، کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خاصی شہرت حاصل ہے، اداکارہ انٹرویوز میں کم ہی دکھائی دیتی ہیں، جب کہ ان کا فوکس زیادہ تر کمرشلز، ماڈلنگ اور ڈراموں کی طرف زیادہ دکھائی دیتا ہے۔