بالی وڈ کی مشہور جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کپور کی آئیفا 2025 کی پریس کانفرنس میں ملاقات نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچادیا ہے۔
جب یہ دونوں ستارے ایک ساتھ نظر آئے، تو ان کے مداحوں کے دلوں میں 2007 کی سپر ہٹ فلم "جب وی میٹ" کے گیت "آدتیہ اور گیت" کی یادیں تازہ ہو گئیں۔
شاہد اور کرینہ کا خوشگوار موڈ میں ملنا، ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرنا، اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کرنا پاپرازی کی نظر سے چھپ نہ سکا۔ جیسے ہی اس لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، مداحوں نے ان پر محبت بھرے تبصرے کرنا شروع کر دیے، اور اس ملاقات کی خوبصورتی کے بارے میں باتوں کا سلسلہ تھما نہیں۔
دوسری جانب شاہد کپور نے آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز کے گرین کارپٹ پر اس ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم اکثر ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ آج اسٹیج پر ملے، ویسے بھی ہم اکثر ملاقات کرتے رہتے ہیں، تو ہمارے لیے یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے۔ اگر لوگوں کو یہ پسند آیا، تو یہ خوشی کی بات ہے۔"
ان کا جواب ظاہر کرتا ہے کہ کرینہ کے ساتھ ان کا رشتہ پیشہ ورانہ طور پر بھی اتنا ہی معمولی ہے جتنا کہ ذاتی طور پر۔