ہم عزت کے لئے کام کرتے ہیں اور وہ چند ویورز کی بھوک۔۔ نادیہ خان نے نادر علی کا شو چھوڑ کر جانے کی وجہ بتا دی

image

"میں نے نادر علی کے پوڈکاسٹ سے واک آؤٹ کیا کیونکہ وہ بار بار نامناسب سوالات پوچھ رہے تھے۔ دو تین سوالوں کے بعد ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ میں اس شو کا حصہ نہیں بن سکتی، اس لیے میں نے اٹھ کر جانے کا فیصلہ کیا۔"

نادیہ خان نے نادر علی کے شو سے واک آؤٹ کرنے کی وجہ بتا دی!

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ہمیشہ اپنی بے باک رائے اور دوٹوک انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی بات کھل کر کہتی ہیں بلکہ غیر ضروری سوالات پر سخت ردعمل دینا بھی جانتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب انہیں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے شو سے واک آؤٹ کر دیا!

نادر علی کے سوالات پر نادیہ خان کا شدید ردعمل!

نادیہ خان نے 365 نیوز کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ نادر علی کے پوڈکاسٹ کے دوران ان کے بے تکے سوالات برداشت نہ کر سکیں اور شو کو بیچ میں ہی چھوڑ کر چلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نادر علی نے بار بار ذاتی نوعیت کے سوالات کیے، جو کسی بھی مہمان کے لیے غیر آرام دہ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جیسے ہی دو تین سوالات حد سے تجاوز کرنے لگے، وہ مزید برداشت نہ کر سکیں اور اٹھ کر جانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں!

اس گفتگو میں اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ نادر علی نے اس سے پہلے بھی اداکارہ سنیٹا مارشل سے ایک غیر مناسب سوال کیا تھا، جس پر سنیٹا نے سخت ردعمل دیا تھا۔

"اداکاروں کو اپنی عزت خود کرانی ہوگی!"

نادیہ خان نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو اپنی سینئیرٹی کا احساس ہونا چاہیے اور انہیں ایسے نامناسب سوالات کرنے والے افراد کو حد میں رکھنا سیکھنا ہوگا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.