2 ارب ڈالرزسے زیادہ کمانے والی پہلی ایشیائی فلم

image

اب تک صرف ہالی وڈ کی فلموں نے ہی دنیا بھر میں 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مگر اب پہلی بار ایک ایشیائی فلم نے یہ منفرد سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور یہ کوئی بالی وڈ یا بھارتی فلم نہیں بلکہ چین کی ایک کارٹون یا انیمیٹڈ فلم ہے۔

جی ہاں واقعی نی زہا 2 نامی چینی فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور 3 سے 9 مارچ کے دوران 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ڈالرز کا بزنس کیا۔ اس طرح اس کی مجموعی آمدنی 2.04 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

یہ پہلی ایشیائی اور انیمیٹڈ فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آؤٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2024 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

29 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے والی فلم مجموعی طور پر 7 ویں فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ یہ فلم متعدد ممالک میں آئندہ ہفتوں میں ریلیز ہوگی تو اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں یہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور ایوینجرز انفٹنی وار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نی زہا 2 ابھی 2025 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی ہے اور امکان یہی ہے کہ یہ ریکارڈ سال کے اختتام تک اسی کے پاس رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.