افغانستان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدت پسندوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر کیے جانے والے حملے سے کسی بھی طرح کا تعلق ہونے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بجائے اپنی سلامتی اور اپنے اندرونی مسائل کے حل پر توجہ دے۔‘
- افغانستان نے بلوچستان میں شدت پسندوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر کیے جانے والے حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ 'پاکستان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بجائے اپنی سلامتی اور اپنے اندرونی مسائل کے حل پر توجہ دے۔'
- پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملوں میں ملوث شدت پسندوں کے افغانستان میں ٹیلی فون کالیں کرنے کے ثبوت ملے ہیں
- وزیراعظم نے کوئٹہ دورے کے موقع پر کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہ کیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہو سکتا ہے
- جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد آپریشن میں پاکستانی فوج نے تمام 33 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ 'سکیورٹی فورسز کا آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی دہشتگردوں نے 21 افراد کو ہلاک کر دیا تھا
جعفر ایکسپریس حملہ: افغانستان کی جانب سے پاکستانی الزامات کی تردید، ’پاکستان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے‘