سال 2025 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی سبقت برقرار ہے۔
ابتدائی دو ماہ میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن کے بعد اب اس پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی اے 56 موجود ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔ شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 ایس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبر پر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی اے 55 ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو نویں اور 10 ویں نمبر پر شیاؤمی 15 براجمان ہیں۔