دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق بیان پر عائزہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان دانش تیمور کے 4 شادیوں سے متعلق بیان پر ان کی اہلیہ عائزہ خان کا بھی ردعمل آ گیا۔

دانش تیمور نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں، کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میں عام طور پر ’فی الحال‘ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں اور اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میں اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہا، میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔

شوہر کے سامنے میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، عائزہ خان

دانش تیمور نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے غلطی سے یہ لفظ مولانا صاحب کے ساتھ گفتگو کے دوران استعمال کیا، لیکن اگر آپ سب کو میری اس بات سے تکلیف پہنچی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔

دانش تیمور کی اس ویڈیو پیغام کے کمنٹ باکس میں اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دانش تیمور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ اللّٰہ ہم دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ رکھے، میں تم سے محبت کرتی ہوں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.