اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ

image

وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کو سروس کی فراہمی میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی، اسٹارلنک کو پاکستان میں سروس کیلئے لائسنس جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کرنے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ امریکی کمپنی اسٹارلنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لاسئنس کے اجراء کیلئے این او سی کی شرط رکھی گئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این او سی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی اسٹارلنک کو لائسنس کا اجراء جلد کیا جائے گا تاہم لائسنس کے اجراء کے بعد بھی اسٹارلنک کو سروس کی فراہمی کیلئے ایک سال کا وقت درکار ہوگا۔

یاد رہے کہ اسٹار لنک کی بدولت پاکستانی صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی سہولت میسر آئے گی۔

 

News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.