سوات ارو گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

image

ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.3  ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور  زلزلے کا مرکز کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس سے قبل آج صبح  10بج کر 26 منٹ پر بلوچستان میں اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 68 کلومیٹر دور سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلےکی شدت 4.8  ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.