حماس کے ایک عہدیدار نے اتوار کے روز بی بی سی کو بتایا کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما صلاح البردويل ہلاک ہوئے ہیں۔
- بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
- بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
- کوئٹہ میں سنیچر کو ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متعدد رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
- کوئٹہ کے کمشنر کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو ’سول ہسپتال پر حملے اور عوام کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے سمیت دیگر دفعات کے تحت‘ مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔
- بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ کے بعد موبائل فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔
- یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما کی ہلاکت