اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 2 دن منگل اور جمعرات مقرر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تحریک انصاف کا جو بھی رہنماء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا وہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں کرے گا۔
عدالت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا ، بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی تمام درخواستیں نمٹا دیں۔