جنوبی کوریا: جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی

image

جنوبی کوریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ جنوبی کوریا کے مشرقی علاقوں کے 12 مقامات پر لگی جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ 5 دن قبل لگی تھی جو مسلسل پھیلتی جا رہی ہے اور جنگل کی آگ نے اب تک 991 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آگ کی وجہ سے 27 ہزار افراد نکل مقانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر بھی گرگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوا جب کہ آگ کی شدت کے باعث ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے حکومت نےجیلوں سے قیدیوں کودوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ نے سڑکیں اور مواصلاتی نظام معطل کر دیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts