اسرائیلی حملے میں حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع شہید

image

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، جمعرات کے صبح غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی بمباری میں حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع سمیت متعدد بچے اور خواتین شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ میں عبد اللطیف القانوع کے خیمے پر بمباری کیا جس کے نتیجے میں حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع سمیت متعدد بچے اور خواتین شہید ہوگئے۔

18 مارچ کو اسرائیل کی جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد غزہ پر مسلسل حملے جاری ہے جس کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوئز کر گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔

ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رُکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.