ہواوے کمپنی کتنےپاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گی، جانیے

image

وزیراعظم شہباز شریف  سے ہواوے کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ہواوے کے زیر اہتمام 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی فنی تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین لاکھ نوجوانوں میں سے دو لاکھ چالیس ہزار کو بنیادی نوعیت جبکہ ساٹھ  ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس سال کے اختتام تک تمام 3 لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو جائے گی، تربیتی پروگرامزکی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.