سیاحتی آبدوزڈوب گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

image

مصر کے ساحلی شہر غردقہ کے قریب بحیرہ احمر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے مصری سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں 39 دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصر میں روسی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ آبدوز میں موجود تمام مسافر روسی شہری تھے۔ سفارت خانے کے مطابق آبدوز میں کل 45 افراد سوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساحل سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا، حکام حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ غردقہ شہر قاہرہ سے تقریباً 460 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور یہ مصر کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.