گنڈا پور پی ٹی آئی اور جےیوآئی میں فاصلے بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں،ترجمان جے یو آئی

image

جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور بانی کی ہدایات کے باوجود فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہےہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی اور جے یوآئی میں فاصلے بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت کو فائدہ ہو گا،پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر کام شروع کر دیتے ہیں۔

صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں ، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

اسلم غوری بولے کہ علی امین گنڈا پور اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پی ٹی آئی وضاحت کرے کیاعلی امین گنڈا پور کا بیان انکی پارٹی پالیسی ہے ؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.