ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک، دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل پر ایران کے جوابی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے ایران پر فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایران کے حملے جمعے کی رات کے حملوں پر ختم نہیں ہوں گے بلکہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
  • ایران اور اسرائیل کے درمیان سنیچر کی صبح فضائی حملوں کا تبادلہ ہوا جس دوران تل ابیب اور یروشلم میں ایئر ریڈ سائرن بجنے اور تہران میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
  • ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں، اسرائیلی حکام نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے
  • ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ روز کے اسرائیلی حملوں کے جواب میں دشمن کو ’کاری ضربیں‘ لگانے کا اعلان کیا ہے
  • ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے اسرائیل کے حملوں کے بعد جوابی کارروائی کو آپریشن ’وعدہِ صادق 3‘ کا نام دیا ہے
  • ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں ایک خاتون ہلاک اور چالیس افراد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
  • ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 ایرانی شہری ہلاک ہوئے جن میں اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں جبکہ 320 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے
  • اسرائیلی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سمیت چھ جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک، دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر حملے جاری رکھنے کا اعلان


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.