سی پیک کیخلاف 10 لاکھ ڈالرز پی ٹی آئی پر خرچ ہو رہے ہیں، حنیف عباسی کا الزام

image

اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک کو ختم کرنے کیلئے 10 لاکھ ڈالرز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خرچ ہو رہے ہیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔ اور پیپلز پارٹی کل بھی ہمارے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور پرسوں بھی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور صدر پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اور ہمارے لیے آصف علی زرداری قابل احترام ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم پیپلز پارٹی سے لڑیں۔ اور یہ حکومت اپنے باقی 4 سال پورے کرے گی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ایسی بات ہونی نہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کچھ ہونا نہیں۔ اور ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ان کو موقع دیں۔ آپ کے بغیر ہماری حکومت نہیں رہے گی تو پھر آپ کی بھی نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس پر بات کروں گا، نہ کسی کو برا کہنا ہے اور نہ ہی کسی سے لڑائی لڑنی ہے۔ جبکہ لوگ بدعائیں کر رہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

وزیر ریلوے نے کہا کہ کوئی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے باہر تو کوئی ورلڈ بینک کے باہر جا کر مظاہرے کر رہے تھے۔ اس سال ہمارا ترسیلات زر 35 ارب ڈالر کا ٹارگٹ ہے۔

جعفر ایکسپریس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی دنیا نے مذمت کی۔ لیکن جعفر ایکسپریس پر حملے پر پی ٹی آئی وہی زبان بول رہی تھی جو بھارتی چینل کی تھی۔ بھارت نے سی پیک کو ختم کرنے کے لیے ہر مہینے ایک ملین ڈالر رکھا ہوا ہے۔ اور یہ ایک ملین ڈالر پی ٹی آئی والوں پر خرچ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت باہر بیٹھ کر ان کو سپورٹ کر رہا ہے۔ جبکہ کچھ طاقتیں اور بھی ہیں جو ان کے پیچھے کھڑی ہو جاتی ہے۔ لیکن ہمیں کھل کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.