بلوچ یکجہتی کمیٹی نے عید الفطر کے پہلے روز ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے جبکہ بی این پی کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث لوگوں کے مختلف سیاحتی مقامات جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
- بی این پی کا ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی کے لیے دیا گیا دھرنا چوتھے روز بھی جاری۔
- بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث لوگوں کے مختلف سیاحتی مقامات جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
- میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 1700 ہو گئی ہے جبکہ 3400 سے زائد زخمی ہیں۔
- میانمار کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سینکڑوں لوگ تاحال لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
- میانمار میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں بینکاک میں منہدم ہونے والی عمارت سے اب تک 18 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ عمارت میں کام کرنے والے دیگر 76 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کو ’بمباری‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت بی وائی سی رہنماؤں کی رہائی کے لیے مظاہرے، سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان کے مختلف سیاحتی مقامات بند