شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی ریلوے کالونی میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ،انکل، اہلیہ، بیٹی اوردیگر سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید کیپٹن کی والدہ نے کہا کہ ہماری سوچ علی سے شروع ہوتی تھی اور علی پر ہی ختم ہوتی تھی، بیٹے کو یاد کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئیں، اس موقع پر معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی اور والد کو ملنے والا میڈل گلے میں ڈال لیا۔

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی

وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی والدہ کو دلاسہ دیا، وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور شہید کی بہادری کو سراہا، انہوں نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کیپٹن علی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، شہید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، ان کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کیپٹن علی کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.