بائنانس کے بانی کی پاکستان کرپٹو کونسل میں شمولیت

image

معروف کرپٹو ایکسچینج بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس اہم تقرری کا باضابطہ اعلان اسلام آباد میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں سی زیڈ اور پاکستان کرپٹو کونسل کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔

ملاقات میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، گورنر اسٹیٹ بینک، اور وزارت قانون و آئی ٹی کے سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔

پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا،وفاقی وزیر خزانہ سربراہ مقرر

اجلاس کا مقصد پاکستان میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران، سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں انہوں نے کرپٹو صنعت میں سرمایہ کاری، ضابطہ سازی، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.