اس ٹریٹمینٹ کا چھوٹے بچوں سے کیا تعلق ہے۔۔ نیلم منیر ہمیشہ جوان رہنے کے لئے کیا انوکھا کام کرنے لگیں؟ ڈاکٹر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

image

"نیلم منیر قدرتی طور پر بےحد حسین ہیں، لیکن ان کا نیا شوق ایک خاص کاسمیٹک ٹریٹمنٹ ہے"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے ہمیشہ اپنی جاندار اداکاری اور دلکش حسن سے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔ وہ بچپن سے ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں اور آج پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر امبرین کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ان کے خوبصورتی کے راز سے پردہ اُٹھا!

نیلم منیر کون سا کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟

ڈاکٹر امبرین نے نادیہ خان کے شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ نیلم منیر نے اپنی پوڈکاسٹ کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں لیا بلکہ وہ بہت سنجیدہ اور مخلص شخصیت کی مالک ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیلم منیر بےحد حسین ہیں اور انہیں زیادہ کسی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں پڑتی، لیکن ایک خاص "ایگسوسوم تھراپی" ان کی پسندیدہ بن چکی ہے!

ایگسوسوم تھراپی کیا ہے؟

یہ جدید تھراپی ایک نوزائیدہ بچے کے پلاسنٹا (نالی) سے پلازما نکال کر جلد میں انجیکٹ کرنے کا عمل ہے، جس سے چہرہ تروتازہ، جوان اور چمکدار نظر آتا ہے۔ ڈاکٹر امبرین کے مطابق، یہ نیلم منیر کی خوبصورتی کے پیچھے کا نیا راز ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.