ان میں شرم ہی نہیں ہے۔۔ نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے احسن خان سے متعلق ایسا کیا کہا کہ صارفین غصے سے پھٹ پڑے

image

“نادیہ خان کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ضرورت ہے“

“دوسروں کی ذاتی زندگی کو ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ڈسکس کرنا ان کے لئے بہت معمولی بات ہے“

“ان کو ہمیشہ لگتا ہے کہ کسی کی نجی زندگی کا تمسخر اڑانا بہت کول بات ہے“

ڈرامہ ڈاین، جو مہوش حیات کی ٹی وی پر واپسی کا باعث بنا، اب 12 اقساط مکمل کر چکا ہے اور ناظرین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ احسن خان، مہوش حیات اور حرا مانی جیسے بڑے ستارے اس کہانی کا حصہ ہیں، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض تیرے بن کے سرج الحق نے انجام دیے ہیں۔

لیکن حالیہ اقساط میں ایک مخصوص منظر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، اور بات یہاں تک جا پہنچی کہ سینئر اداکارائیں نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے بھی اس پر تبصرہ کیا۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ڈرامے میں مہوش حیات کو ایک دوا دی جاتی ہے، جسے وہ احسن خان تک پہنچاتی ہیں۔ یہ دوا حرا مانی کی جانب سے ایک قابلِ اعتماد ملازمہ کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔ تاہم، جب نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے اس منظر پر گفتگو کی، تو انہوں نے اسے مخصوص دوا سے تشبیہ دی۔ یہی نہیں، نادیہ خان نے خود احسن خان کو فون کر کے اس حوالے سے استفسار کیا، جس پر احسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک عام سر درد کی دوا تھی، کوئی اور چیز نہیں!

سوشل میڈیا پر نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو کی یہ گفتگو وائرل ہو چکی ہے، اور بہت سے صارفین نے اسے غیر ضروری اور غیر مناسب تبصرہ قرار دیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.