ہانیہ عامر کے اس مہنگے ترین لہنگے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

image

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ہر انداز ہی منفرد ہوتا ہے، مگر اس بار انہوں نے اپنے نئے دلکش لہنگا چولی لک سے سب کو حیران کر دیا۔ جیسے ہی اداکارہ نے اپنی حسین تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں، ویسے ہی ان کے مداحوں اور فیشن کے دلدادہ افراد کی نظریں بس ان پر جم گئیں۔

ہانیہ عامر کے کریئر کا آغاز کچھ خاص متاثر کن نہ تھا، لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا، ان کی اداکاری میں نکھار آتا گیا اور حقیقت پسندی نے انہیں شوبز کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔ البتہ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ خبروں میں رہی، خاص طور پر گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ان کے تعلق اور پھر بریک اپ کے بعد اٹھنے والے سوالات۔ لیکن ہانیہ نے سب کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر فوکس رکھا اور پھر "میرے ہمسفر" جیسے سپرہٹ ڈرامے نے ان کے کریئر کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا۔

2024 میں نشر ہونے والے ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" میں 'شرجینا' کے کردار نے ان کے اسٹارڈم میں مزید اضافہ کیا، اور اب وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔

اداکارہ نجی زندگی میں بھی اپنی چلبلی طبیعت اور شوخ انداز کے باعث انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنی ایک اور شاندار پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ بھارتی برانڈ ماہیما ماہاجن کے دلکش لہنگا چولی میں بے حد حسین نظر آئیں۔ ہانیہ کی معصومیت اور چنچل اداؤں نے جہاں مداحوں کے دل جیت لیے، وہیں ان کا یہ روایتی اور جدید فیشن کا امتزاج رکھنے والا لباس بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

اتنا مہنگا لہنگا؟ قیمت سن کر مداح دنگ رہ گئے!

ہانیہ کا یہ شاندار لہنگا 'روز' رنگ کے اورگینزا فیبرک میں تیار کیا گیا ہے، جس پر خوبصورت فلورل پیٹرن کا کام کیا گیا ہے۔ سنہری اور دیگر رنگوں کی دلکشی نے اس جوڑے کو مزید جاذبِ نظر بنا دیا۔

اگر بات کی جائے قیمت کی، تو یہ کوئی عام جوڑا نہیں! ماہیما ماہاجن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس کا ریٹ 1 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 لاکھ 87 ہزار 482 روپے بنتا ہے۔

اتنی خطیر رقم سن کر مداحوں کے تبصرے بھی مزاحیہ انداز اختیار کر گئے۔ کچھ نے لکھا "ہم تو خواب میں ہی یہ پہنے دیکھ سکتے ہیں!" جبکہ دیگر نے کہا "اتنی مہنگی ڈریسنگ، ہانیہ عامر واقعی فیشن کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہیں!"

یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ کا کوئی لک وائرل ہوا ہو، لیکن اس بار ان کا حسین انداز، مہنگے لباس او


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.