رجب بٹ نے سنجے دت سے ویڈیو کال پر کیا کہا؟

image

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی بالی وڈ اسٹار سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ویڈیو کال پر بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے انھیں اپنے پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

 رجب بٹ نے ویڈیو کال پر سنجے دت سے کہا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ نیز رجب نے سدھو موسے والا کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ رجب بٹ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد اپنے حالیہ پرفیوم تنازع پر جان سے مارے جانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت بھی انھوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو کال پر گفتگو میں سنجے دت نے بھی رجب کی پسندیدہ شخصیت ہونے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں شخصیات نے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ویڈیو کال ختم ہونے کے بعد رجب بٹ مداحوں کو اپنی آستین اوپر کر کے دکھاتے ہیں کہ سپر اسٹار سے بات کرتے ہوئے ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

انھوں نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کے انداز میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو بڑا گینگسٹر تصور کرتے تھے، لیکن سنجے سے بات کرنے کے بعد وہ اپنے آپ کو ان کے سامنے بہت چھوٹا محسوس کر رہے ہیں۔

رجب بٹ اور سنجے دت کے اس رابطے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی صارفین ان قیاس آرائیوں میں بھی مصروف ہیں کہ یہ ویڈیو کال رجب اور سنجے دت میں دوستی کی ابتدا یا پھر کسی مشترکہ پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟ اس راز سے بھی جلد پردہ اٹھ جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.