انٹرویو کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟ رجب بٹ نے اپنی ایک دن کی آمدن کا بتا کر سب کو چونکا دیا

image

"میں سورج ہوں، جب عروج پر آتا ہوں تو سب کو گرمی لگتی ہے!" — یہی انداز ہے رجب بٹ کا، جو نہ صرف سوشل میڈیا پر اپنے دبنگ بیانات سے شہرت میں رہتے ہیں بلکہ اپنی کمائی کے دعووں سے بھی سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران رجب بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے پورے پندرہ لاکھ روپے چارج کرتے ہیں۔ ان کے بقول، یہ رقم ان کی مقبولیت اور انٹرویوز کی مانگ کا ثبوت ہے، کیونکہ عوام انہیں شوق سے دیکھتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اُن کے الفاظ بکتے ہیں۔

رجب بٹ نے مزید کہا، "سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ جتنا چاہو کما سکتے ہو، شرط یہ ہے کہ آپ محنت، مستقل مزاجی اور سمجھداری سے کھیلیں۔" انہوں نے بتایا کہ اگر وہ روزانہ تین سے چار پروموشنل ویڈیوز اپلوڈ کریں، تو وہ باآسانی روزانہ تیس سے چالیس لاکھ روپے کما سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہر کام نہیں کرتے اور بہت سوچ سمجھ کر برانڈز چنتے ہیں، کیونکہ شہرت کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھتی ہے۔

اپنے سماجی پہلو پر بات کرتے ہوئے رجب نے بتایا کہ ٹک ٹاک سے ملنے والی آمدن وہ خود استعمال نہیں کرتے بلکہ غریبوں میں بانٹ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق، اصل طاقت وہی ہے جو دوسروں کی زندگیوں میں آسانی لائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.