ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

image

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں انڈین حریف ایس ایسورن کو شکست دے دی ہے۔

جمعرات کو بینکاک کے سیام سٹیڈیم میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں انڈین باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔

مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

عثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر انڈین باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز ہی رنگ میں ٹک سکے اور ناک آؤٹ ہوگئے۔

عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ  اب تک ناقابل شکست ہیں۔

اس میچ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ تھی کیوںکہ یہ ایک رینکنگ فائٹ تھی جس میں کامیابی عثمان وزیر کی عالمی درجہ بندی کے لیے انتہائی ضروری تھی۔

’ایشیائی لڑکے‘ کے طور پر معروف عثمان وزیر پہلے ہی تاریخ رقم کر چکے ہیں، جنہوں نے عالمی یوتھ ٹائٹل، ایشیا ٹائٹل اور میڈل ایسٹ ٹائٹل جیت کر پاکستان اور اپنے شہر گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے۔

اس مقابلے سے قبل ایک پیغام میں عثمان وزیر نے مداحوٓں سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا ’جیسے پہلے بھی میں نے اپنی جیت پاکستان کے نام کی تھی، اسی طرح اس عالمی رینکنگ فائٹ میں بھی اپنی جیت پاکستان کے نام کروں گا، میں پوری قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.