وزیراعظم نے نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا، وزیراعلیٰ سندھ

image

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مؤقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سےسلجھایا۔

وزیراعلیٰ سندھ  سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس دوران متنازع کینالوں کا مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مؤقف کو سنا، مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، بھارت کسی بھی جارحیت کاسوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان کے داخلی استحکام میں تمام صوبے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، سندھ اور پنجاب کے درمیان تعاون ملکی ترقی کا ضامن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.