سعودی وزیر خارجہ کا نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

image

سعودی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان علاقائی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.