عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

image

"جی ہاں، عمران اشرف ہمارے رشتہ دار ہیں۔ دراصل، وہ میری والدہ کے کزن ہیں، اور ظاہر ہے کہ وہ میری والدہ کو جانتے ہیں، لیکن ہماری آپس میں ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ وہ صرف خاندان کی بڑی تقریبات جیسے شادیوں میں آتے ہیں۔ میں نے انہیں ابھی تک کسی شو میں بھی نہیں دیکھا۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ہمارے رشتہ دار ہیں۔ میں نے ایک بار شوبز میں آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں انسٹاگرام پر میسج کیا تھا، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ رشتہ داری کا فائدہ اٹھانا ٹھیک بات نہیں۔ اُس وقت میرا خواب اداکارہ بننے کا تھا، لیکن اینکرنگ اتفاقاً میرے نصیب میں آ گئی۔"

سجل ملک نے مزید کہا: "شروع میں میں نے عمران اشرف کو انسٹاگرام پر میسج کیا اور بتایا کہ میں آپ کی کزن کی بیٹی ہوں۔ میں نے اپنی والدہ کی تصویر بھی انہیں بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی جگہ ریفر کرنے کی کوشش کریں گے، مگر بدقسمتی سے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا اور ان کے ساتھ کی گئی ساری چیٹ ختم ہو گئی۔ اس کے بعد میں نے کئی اور ایجنسیز سے بھی رابطہ کیا۔"

پاکستانی ٹک ٹاکر اور میزبان سجل ملک، جو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتی ہیں، نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے رشتے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ علی حمزہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف ان کے خاندانی رشتہ دار ہیں، مگر ذاتی طور پر ان کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی۔

سجل ملک، جن کے ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 15 ہزار اور انسٹاگرام پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز ہیں، نے اپنی بے ساختہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب وہ اداکاری کے خواب دیکھتی تھیں۔ اسی خواب کی تکمیل کے لیے انہوں نے عمران اشرف سے انسٹاگرام پر رابطہ بھی کیا تھا، مگر پھر قسمت نے انہیں اینکرنگ کی دنیا میں لے آیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل نے بتایا کہ وہ عمران اشرف سے مدد لینے کے بجائے اپنے بل بوتے پر محنت کرنے کا فیصلہ کر چکی تھیں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ضیاع اور چیٹ کا خاتمہ ان کے خوابوں میں رکاوٹ ضرور بنا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوسری راہوں سے اپنے کیریئر کی تعمیر جاری رکھی۔

حالیہ دنوں میں سجل ملک ایک تنازع کا بھی سامنا کر رہی ہیں، جس میں ان کے مبینہ جعلی لیک ویڈیوز کی بات ہو رہی ہے، مگر وہ ان تمام مشکلات کے باوجود اپنی محنت اور عزم سے آگے بڑھنے میں مصروف ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.