پاکستانی سوشل میڈیا وارئیر نے انٹرنیٹ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی سرکار کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی جھوٹے بیانیے پر بھارتی میڈیا کو پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بد ترین شکست دی۔ پاکستانی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا۔
بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے تاہم الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی ہے۔
ایکس (ٹویٹر) پر پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلیے #ModiExposed #IndianFalseFlag، #PahalgamDramaExposed ، چلائے اور یہ ٹرینڈز سوشل میڈیا پر ٹرینڈینگ میں ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی اور پاکستانی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا جبکہ دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہوگئیں۔متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔