رینٹل پاور ریفرنسز کیس سے 11 ملزمان ڈسچارج

image

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو نیب ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا۔

احتساب عدالت 2 کے جج علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر شرقپور، بھکی اور کار کے شپ ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔ کار کے شپ ریفرنس سے پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا۔

کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کیخلاف 200 ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔ بھکی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کیا گیا ہے، بھکی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا ،شرقپور پاور ریفرنس میں بھی احتساب عدالت نے ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts