سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

image

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی اور اس دوران مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجا شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں، جو سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اسپیشل جج سینٹرل II اسلام آباد سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر عمل میں لائی گئی ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی اراضی کے متاثرین ظاہر کر کے اسلام آباد کے سیکٹرز آئی-14، ای-11اور ڈی-13 میں غیر قانونی طور پر 43 پلاٹس الاٹ کیے۔

بیان میں بتایا گیا کہ غیر قانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا، ملزمان جعلی فائلوں کی بنیاد پر پلاٹس الاٹ کر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.