پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ انڈیا اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
- انڈیا کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
- امریکہ نے پاکستان اور انڈیا پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی نہ بڑھائیں
- امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جلد ہی اپنے انڈین اور پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کریں گے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
- پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو 'مکمل آپریشنل آزادی' ہے: انڈین وزیر اعظم نریندر مودی
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شہباز شریف اور جے شنکر سے رابطہ، بڑھتے تناؤ پر اظہار تشویش
انڈیا پہلگام کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ