انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ’فوجی تصادم کا راستہ انڈیا نے چنا تویہ ان کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہو گی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ادارے ہمہ وقت اپنی تیاری کے ساتھ موجود ہیں۔‘ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کشیدگی بڑھانے میں پہل نہیں کرے گا لیکن واضح کرتے ہیں اگر انڈیا نے کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔‘
  • پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ’فوجی تصادم کا راستہ انڈیا نے چنا تویہ ان کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہو گی۔‘
  • آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
  • امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے بدھ کے روز ٹیلی فون پر وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کی اور انھوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے دونوں فریقوں پر مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
  • انڈیا اور پاکستان کشیدگی کم اور تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں: سعودی عرب

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.