امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی اور انڈین حکام سے بدھ کے روز فون پر بات کی ہے اور انھیں کشیدگی کم کر کے باہمی رابطے بحال کرنے کا کہا ہے۔ مارکو روبیو نے انڈیا کو کشیدگی میں کمی اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا کہا۔
- امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی اور انڈیا حکام سے بات کی ہے اور انھیں کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔ مارکو روبیو نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ پہلگام میں ہونے والے سفاکانہ حملے کی مذمت اور اس کی تحقیقات میں تعاون کریں۔'
- پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ’فوجی تصادم کا راستہ انڈیا نے چنا تویہ ان کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہو گی۔‘
- آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
- انڈیا اور پاکستان کشیدگی کم اور تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں: سعودی عرب
انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو