پہلگام واقعہ: انڈیا نے بھی پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

image
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے اعلان کے چند دن بعد انڈیا نے بھی پاکستانی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بدھ کو ایک نوٹم میں کہا گیا کہ ’پاکستانی فلائٹس کے لیے انڈین فضائی حدود دستیاب نہیں ہیں۔‘

اس پابندی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انڈین فضائی حدود پاکستان میں رجسٹرڈ جہازوں، پاکستانی ایئرلائنر کے ملکیتی یا لیز پر لیے گئے جہازوں اور فوجی جہازوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

گزشتہ ہفتے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 ہلاکتوں کے بعد انڈیا نے پاکستان کے خلاف چند سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے جواب میں انہی سے ملتے جلتے اقدامات کی اعلان کیا تاہم ان میں انڈین پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھی شامل تھی۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts