دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

image

مقبول اداکارہ عائشہ گل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کیریئر کے عروج سے قبل ہی ان کے شوہر روڈ حادثے میں انتقال کر گئے تھے، وہ بھی ان کی طرح ڈاکٹر تھے۔

نجی تی وی چینل کے پروگرام میں اداکارہ عائشہ گل نے مختلف معاملات گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے ہے، وہ وہیں پلی بڑھیں اور ادھر ہی ملازمت کی۔

ان کے مطابق انہوں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹراما نیورو سرجن کے طور پر پریکٹس کی اور چند سال تک ملازمت بھی کرتی رہیں۔ انہوں نے شوبز میں آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب پاکستان آئیں تو انہیں ایک رشتے دار نے اشتہارات میں کام کرنے کے لیے کہا اور بتایا کہ ان کی مسکراہٹ بہت اچھی ہے۔

ان کے مطابق اس سے قبل انہوں نے کبھی شوبز میں کام کرنے کا نہیں سوچا تھا لیکن رشتے دار خاتون کی تجویز پر انہوں نے اشتہارات میں کام کیا لیکن پھر انہیں ایک کے بعد ایک کام کی پیش کش ہوتی رہیں اور یوں ان کی اداکاری کا آغاز ہوا۔

عائشہ گل کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے پہلے بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا لیکن وہ ہدایت کار فاروق رند کے ’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈراموں کو اپنی اداکاری کا آغاز قرار دیتی ہیں، کیوں کہ اسی ڈرامے میں پہلی بار انہیں منفرد کردار دیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں انہیں بھیک مانگنے والی خاتون کا کردار دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ بھی ہوا۔ عائشہ گل کا کہنا تھا کہ کورونا کے وقت 2020 میں جب وہ پاکستان آئیں تو یہیں پھنس گئیں اور پھر انہوں نے اسی دور میں سب سے زیادہ کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یک طرفہ محبت کی اور ابھی تک انہیں اسی شخص سے یک طرفہ محبت ہے جب کہ انہوں نے اس شخص کو انسٹاگرام پر فالو بھی کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یک طرفہ محبت کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے لیکن وہ اس شخص سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتیں۔

دل ٹوٹنے کے سوال پر عائشہ گل نے بتایا کہ ان کا دل نہیں ٹوٹا البتہ ان کے شوہر 2017 میں روڈ حادثے کے دوران انتقال کر گئے تھے، وہ خدا کی چیز تھی، خدا کے پاس چلے گئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بھی ان کی طرح ڈاکٹر تھے، ان کے انتقال کے بعد انہوں نے شوبز میں زیادہ کام کیا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.